the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی۔ مہاراشٹر میں ہوئے ایک دہشت گردانہ واقعہ بنام اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں خصوصی مکوکا عدالت سے مجرم قرارد یئے گئے مشتاق احمد محمد اسحاق کو جیل حکام نے اس کے حسن سلوک اور جیل میں قانون کی پاسداری کی وجہ سے اسے دس دنوں کی رعایت دیتے ہوئے اسے جیل سے رہا کردیا ۔ مشتاق احمد کو گذشہ شام نئی ممبئی کے تلوجہ نامی مقام پر واقع جیل سے رہا کیا گیا ، رہا ہونے کے بعد مشتاق احمد سڑک کے کنارے کھڑا رہا تاکہ وہ کسی سے مدد لیکر قریب کے ریلوے اسٹیشن تک پہنچ سکے ، اسی درمیان اس کی نظر ممبرا کی جانب جا رہے ایک مسلم شخص پر پڑی جسے روک کر مشتاق احمد نے ماجرا بیان کیا جس کے بعد اس شخص نے مشتاق احمد کو ممبرا اسٹیشن تک پہنچایا اور راستے میں اسے کھانا بھی کھلایا ۔ ممبرا اسٹیشن سے بذریعہ لوکل ٹرین مشتاق احمد جنوبی ممبئی پہنچا پھر اس نے دفتر جمعیۃ علماء پہنچ کر دفاعی وکلاء ایڈوکیٹ انصار تنبولی اور ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ جیل حکام نے اسے وقت پورا ہونے سے پہلے ہی جیل سے رہا کردیا کیونکہ حکومت کے قانون کے مطابق، اگر کوئی قیدی جیل میں اچھا برتاؤ کرتا ہے اور اس کے خلاف جیل حکام کی کوئی شکایت



نہیں ہے تو اسے ایک ماہ میں سات دن کی رعایت دی جاتی ہے ۔

مشتاق احمد محمد اسحاق ساکن مالیگاؤں کی جیل سے رہائی کے بعد گلزار اعظمی نے کہا کہ حالا نکہ گذشتہ دنوں ممبئی ہائی کورٹ نے مشتاق احمد اور جاوید احمد انصاری کو ضمانت پر رہا کیے جانے کے احکامات جاری کئے تھے اور اس تعلق سے کاغذی کارروائیاں مکمل کیئے جانے کا آغاز کیا جاچکا تھا لیکن اب مشتاق کی رہائی کے بعد جاوید کی رہائی کے لیئے جمعرات کے دن خصوصی مکوکا عدالت کے رجسٹرار سے جمعیۃ کے وکلاء رجوع ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتاق احمد و دیگر ملزمین کو ملی سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا عمل جاری ہے اور اس تعلق سے مشتاق احمد ، جاوید احمد ، مظفر تنویر اور ڈاکٹر شریف کی سزاؤں کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کردی گئی ہے جس پرسماعت جلد ہونے کی امید ہے ۔ واضح رہے کہ مشتاق احمد کو مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے ۱۳؍ مئی ۲۰۰۶ء کو مالیگاؤں سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد جمعیۃ علماء کی کوششوں سے ایڈوکیٹ شریف شیخ کی ضمانت عرضداشت پر مدلل بحث کے بعد اس وقت کے خصوصی مکوکا عدالت کے جج جی ٹی قادری نے ۲۸؍ فروری ۲۰۱۴ء کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کئے تھے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.